دبئی : (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز سکور کیے۔ میکسول نے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایرون فنچ 39 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کا شکار بنے۔
بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں شان مارش، پیٹرہینڈس کومپ اور مارکس اسٹوئنس ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے اور بالترتیب 2،7،5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ عثمان خواجہ نے ذمہ داری بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 62 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔گلین میکسوئل اور الیکس کیری نے چھٹی وکٹ کے لیے 134 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران
دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم میکسوئل 2 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آخری اوور میں 98 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے ، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جب کہ الیکس 55 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے محمد حسنین، یاسر شاہ اور عماد وسیم نے 2،2 جب کہ عثمان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔