لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جارحانہ انداز اپنا لیا، بغاوت کرنے والےممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ پر پابندی عائد کرکے معاملہ ایجوڈیکٹر کو بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی نے بغاوت کرنے والے ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ کے معاملے کا ایکشن لیتے ہوئے معاملہ ایجو ڈی کیٹر کو بھجوا دیا ہے۔
باغی ممبر پر ضابطے کی خلاف ورزی کرنے، چیئرمین پی سی بی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے، بورڈ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے اور اہم دستاویز میڈیا میں لانے سمیت سنگین الزام عائد کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Mr Numan Butt reported for misconduct pic.twitter.com/iUXKIyZW9q
— PCB Official (@TheRealPCB) April 18, 2019