کرکٹ ورلڈکپ 2019ء : اے جے سپورٹس پاکستان کی کٹ سپانسر بن گئی

Last Updated On 17 May,2019 03:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو سپانسر مل گیا۔ پی سی بی کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران اے جے سپورٹس قومی ٹیم کی کٹ سپانسر بن گئی۔

1987ء میں قائم ہونے والی مشہور کرکٹ کی بڑی اے جے سپورٹس کمپنی اس سے پہلے متعدد ممالک کو بھی سپانسر کر چکی ہے۔ 2003ء کے ورلڈکپ میں اے جے سپورٹس بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کو بھی سپانسر کر چکی ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ اے جے سپورٹس ورلڈکپ کے دوران ہماری ٹیم کی سپانسر ہوگی۔ ہم اس سے پہلے بھی کمپنی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ڈائریکٹر اے جے سپورٹس سیّد ابن حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کر کے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ گرین شرٹس ٹیم میگا ایونٹ کے دوران فیورٹ ٹیم ہے۔ پی سی بی اور ہمارے درمیان کافی اچھے تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 31 مئی کو دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ گرین شرٹس 3 جون کو انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی۔ 7 جون کو سری لنکا کیساتھ نبرد آزما ہو گی۔ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیلے گی۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔ قومی ٹیم چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی۔ 26 جون کو نیوزی لینڈ کیساتھ برمنگھم میں میچ کھیلا جائے گا۔

29 جون کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈز کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ بنگلہ دیش کیخلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر میچ کھیلا جائے گا۔