کراچی: سابق گورنرسندھ عشرت العباد کے بھائی چیک باؤنس ہونے پر گرفتار

Last Updated On 17 May,2019 01:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عامر العباد کے خلاف طارق نیازی نامی وکیل نے چیک باؤنس ہونے پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

سابق گورنر سندھ عشترت العباد کے بھائی عامر العباد ایک اور مشکل میں پڑگئے۔ رات گئے عامر العباد کو سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عامر العباد کو گرفتار کیا گیا تو اہل خانہ تھانے پہنچ گئے۔ اہلیہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکارگھر آئے جن میں سادہ لباس بھی تھے، زبردستی عامر کو لے گئے۔ جس چیک کے باوئنس ہونے کا کہہ رہے ہیں وہ سٹاک پیمنٹ کا چیک، گارنٹی کا چیک ہے۔

پولیس کے مطابق عامر العباد نے طارق نیازی نامی وکیل کو چالیس لاکھ کا چیک دیا تھا جو بائونس ہوگیا۔ طارق نیازی نے سٹی کورٹ تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کووایا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔