کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کیلئے عیدالفطر تک موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو کراچی میں بوند اباندی ہوگئی جبکہ آئندہ دو دن تک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بادل چھائے رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ عیدالفطر تک اب کراچی میں ہیٹ ویووز کا کوئی امکان نہیں ہے۔