ملک کے مختلف شہروں میں گرمی عروج پر

Last Updated On 08 May,2019 05:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں گرمی جوبن پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ سندھ میں درجہ حرارت اڑتالیس تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی۔ سندھ اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر رہے گی۔

سندھ میں جیکب آباد، بے نظیر آباد میں گرمی کا راج ہے۔ درجہ حرارت اڑتالیس تک جا سکتا ہے۔ دادو اور لاڑکانہ میں پارہ چھیالیس جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت اکتالیس تک جانے کا امکان ہے۔