ملک میں گرمی زوروں پر، لاہور میں پارہ 41 تک جانے کا امکان

Last Updated On 29 April,2019 12:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے، لاہور میں آج پارہ 41 تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

پنجاب میں بھی گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ملتان 42، فیصل آباد40، گوجرانوالہ 39، بہاولپور 42، حیم یار خان میں درجہ حرارت 44 تک جائے گا۔

کراچی میں بھی گرمی عروج پر رہے گی، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ اندروں سندھ کے علاقے بھی آج تپتے رہیں گے۔ حیدر آباد میں آج پارہ 43، نوابشاہ، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر اور لاڑکانہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

بلوچستان کے بھی بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تربت اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 تک جانے امکان ہے۔