لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے دارالامان سے ڈرامائی انداز میں دو روز قبل فرار ہونے والی لڑکیوں کو انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے دوبارہ پکڑ لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق دارالامان میں عملہ، وارڈن اور انتظامیہ کی سست روی کے باعث شمائلہ اور روبینہ فلمی انداز میں فرار ہوئیں۔ دونوں لڑکیوں نے دوپٹے سے رسی بنائی اور بالائی منزل سے لٹک کر فرار ہوئیں تھی۔
دارالامان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں رات کے اندھیرے میں فرار ہوئیں جبکہ دارالامان کی انتظامیہ اور پولیس نے دونوں لڑکیوں کو داتا دربار کے قریب سے دوبارہ پکڑ لیا ہے۔
پولیس کے مطابق شمائلہ اور روبینہ نے بیت الخلاء کی دیوار توڑ کر راستہ بنایا تھا۔ دونوں کیخلاف سپرنٹنڈنٹ مصباح کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔