لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکار ایوب کھوسو نے تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔
ایوب کھوسوکا کہنا تھا کہ میں بلوچستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے مسائل پر بھی فلم بنانا چاہتا ہوں تاہم میری پہلی فلم کا موضوع نہایت اہمیت کا حامل ہے، مسئلہ کشمیر کو سلور سکرین کے ذریعے بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر بننے والی فلموں میں بلا معاوضہ کام کروں گا۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو بدنام کرتی ہیں، میں فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنے وطن کا مثبت چہرہ اور حقائق دکھاؤں گا۔