موسم گرما: صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی: وزارت توانائی

Last Updated On 23 April,2019 08:56 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ رواں موسم گرما میں بہت کم موقعوں پر لوڈمینجمنٹ کرنی پڑے گی اور صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی تاہم صارفین کو بجلی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہے، گزشتہ روز بجلی کی طلب 16020 میگاواٹ اور پیداوار 17500 میگاواٹ رہی۔