اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ صدر مملکت سمری کی باضابطہ منظوری دیں گے۔
حسین اصغر اس سے قبل پنجاب میں اینٹی کرہشن کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، حسین اصغر کی اچھی شہرت کے باعث اس عہدے کے لئے ان کے نام کی سفارش کی گئی، آئندہ ہفتے ان کی تقرری کی صدر مملکت کی جانب سے منظوری کا امکان ہے۔