اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا، عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آج چار بجے بنی گالہ میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے، اجلاس میں صوبائی گورنرز کی بھی شرکت کا امکان ہے، وزیراعظم حکومتی پالیسیوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی وجوہات سے رہنماؤں کو آگاہ کریں گے، قومی اسمبلی و سینیٹ کے آئندہ اجلاسوں سے متعلق بھی حکمت عملی پر غور ہو گا، وزیراعظم حکومتی بیانیے سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دیں گے۔