لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے فیروزوالہ میں جواری آپس میں لڑ پڑے۔ 20 ہزار روپے کی ہاری ہوئی رقم نہ دینے پر ڈنڈے اور بوتلیں چل گئیں۔
فیروزوالہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک سکیم میں پیش آنے والے واقعہ کے دوران جوئے میں ہارے 20 ہزار روپے کی رقم نہ دینے پر دو گروپوں میں لڑائی ہوئی۔
دنیا نیوز کے مطابق لڑائی کے دوران دونوں گروپوں نے ڈنڈوں، تھپڑوں اور مکوں سے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی جس میں بوتلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق لڑائی کے دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ شہریوں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔