لاہور: (دنیا نیوز) چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ منتخب سپیکر ہوں، گورنر بننے کی کوئی خواہش نہیں، وزیراعلی بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں۔
چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں میں معمولی چپقلش جمہوریت کا حسن ہے۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں، مونس الہی اور حمزہ شہباز ملاقات کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

 
               
               
               
               
               
               
               
               
  
 
          
		   
         
		   
         
		   
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
