عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے

Last Updated On 26 April,2019 11:30 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) معروف گلوکار عاطف اسلم گلوکار بچوں اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان میں آگئے۔

عاطف اسلم نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ گلوکار بچوں اور موسیقاروں کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے کیوں کہ جس موڑ پر وہ ابھی کھڑے ہیں وہ وقت میں خود بھی دیکھ چکا ہوں اس لئے اب میں انہیں اچھے سے اچھا دیکھنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے حال ہی میں 8 سالہ ہادیہ ہاشمی نے عاطف اسلم کے ہمراہ کنسرٹ میں گانا گایا تھا، اب پاکستان کا نام روشن کرنیوالے عاطف اسلم گلوکاری سے محبت کرنیوالے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے باقاعدہ میدان میں آگئے ہیں اور نئے ستاروں کو نکھرنے میں مدد کرینگے۔