کراچی: (روزنامہ دنیا) فلم 'مور' کے ہدایت کار جامی نے خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ سڑک پر پھینک دیا۔
کئی فنکاروں نے معروف ایوارڈ کی نامزدگیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اور خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایوارٖڈز کا بائیکاٹ کیا ہے۔
Lux Award for Best film Moor is now on the road outside my gate. We believe and stand by our Women stories! @Unilever @LeenaNairHR pic.twitter.com/lUwJUmaXq0
— jami (@jamiazaad) April 24, 2019
بائیکاٹ کرنیوالوں میں گلوکارہ میشا شفیع، ماڈل ایمان سلیمان اور میک اپ آرٹسٹ صائمہ بھی شامل ہیں۔ ایوارڈ یافتہ ہدایت کار جامی نے جنسی ہراسانی کا شکار خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ ہی اٹھاکر باہر پھینک دیا جو انہیں 2016 میں فلم مور کی بہترین ہدایت کار ی کیلئے دیا گیا تھا۔
جامی نے ایوارڈ باہر پھینکے جانے کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ ہمیں جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کی کہانیوں پر یقین ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔