لاہور: (دنیا نیوز) گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ اداکارہ و ماڈل میشا شفیع نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے، اداکارہ کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہیں، سوشل میڈیا پر میرے کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں گلو کار علی ظفر کے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے۔
سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ عدالت کے طلب کیے بغیر پیش ہوا۔ اداکارہ میشا شفیع نے شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس کے ذریعے منفی پراپینگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف علی ظفر کی عدالت آمد پر وکلاء اور سائلین نے ان کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔