لاہور: بس شہریوں پر چڑھ دوڑی، 2 بچے، ایک خاتون جاں بحق

Last Updated On 28 April,2019 04:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے فیروزپور پر جنرل ہسپتال کے سامنے پیش آیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق فیروزپور روڈ پر جنرل ہسپتال کے قریب انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بریک فیل ہونے پر بس شہریوں پر چڑھ دوڑی۔

حادثے کے نتیجے میں 2 بچے اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔