لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے کینال روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ چلانے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ڈرائیورز سڑکوں پر آگئے۔
لاہور کینال روڑ پر موٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورز سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے مغل پورہ پل پر جگہ جگہ رکشے کھڑے کر دئیے جس سے ٹھوکر جانے والا روڈ بند ہوگیا، مظاہرین نے خوب نعرے بازی کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینال روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔
اس موقع پر ٹریفک پولیس اور رکشہ ڈرائیوز میں تلخ کلامی بھی ہوئی، احتجاج کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔