کراچی: یکم سے 3 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ، میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

Last Updated On 28 April,2019 01:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی والے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، چھٹی کے روز شہر کی سڑکوں پر سناٹا ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، ادھر ممکنہ ہیٹ ویو کے باعث تمام میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

شہر قائد میں گرمی سے ہائے ہائے، شہری بھی گھروں سے نہ نکلنے پائے،پارکس اور سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے اور کچھ شہری گھروں سے نکل کر گرمی میں خوب پچھتائے۔ شہری کہتے ہیں کہ اب تو گرمی بڑھے گی ہی تو احتیاط ہی کریں گے، شہر کا درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یکم مئی سے 3 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ کے پیش نظر ڈی جی ہیلتھ سندھ نے تمام میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی، ساتھ ہیعملے کو چوبیس گھنٹے ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں۔