محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کر دی

Last Updated On 26 April,2019 01:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کر دی، ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 5 مئی 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا، چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب 7 بجکر 4 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 7:33 منٹ تک آسمان پر ہوگا، چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہوگی۔