کراچی میں آج بھی موسم گرم، پارہ 40 سے 42 ڈگری تک جانے کا امکان

Last Updated On 03 May,2019 01:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شہر میں پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔ شہر میں درجہ حرارت آج بھی 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج اور کل کراچی والوں کو گرمی ستائے گی جبکہ اتوار سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے موسم جیسا بھی ہو کاموں پر تو نکلنا ہے لیکن احتیاط کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔