شرح سود میں 1 فیصد اضافے کا امکان، مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 مئی کو ہوگا

Last Updated On 17 May,2019 12:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 مئی کو کرے گا۔ ماہرین کے مطابق شرح سود میں 1 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

دنیا نیوز نے 16 ماہرین سے بات چیت کی جن میں سے دس کا خیال ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد تک اضافہ ہوگا جبکہ تین ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اعشاریہ سات پانچ فیصد اضافہ ہوگا۔ باقی ایکسپرٹس نے شرح سود میں ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے جا رہی ہے۔ مہنگائی کا بڑھنا بھی شرح سود میں اضافے کا باعث بنے گا۔ اس وقت شرح سود 10 اعشاریہ 75 فیصد ہے۔ گذشتہ 17 ماہ میں شرح سود میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔