آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا

Last Updated On 29 March,2019 10:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال کے باعث شرح سود میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آئندہ دو ماہ کے لئے نئی زری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔

اس حوالے سے دنیا نیوز نے ایک سروے بھی کیا، جس میں 15 ماہر معاشیات اور مالیاتی اداروں کے مختلف افراد سے رابطہ کیا گیا، 13 ماہرین نے شرح سود میں اعشاریہ 25 فیصد سے اعشاریہ 75 فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ صرف 2 ماہرین کے مطابق شرح میں کوئی رد بدل ہونے کا امکان نہیں۔

اس وقت مرکزی بینک کا شرح سود 10 اعشاریہ 25 فیصد ہے جبکہ فروری میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 21 فیصد رہی ہے۔