لاہور: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارچ 2019ء تک عوام نے 942 ارب روپے کے پرائز بانڈز خریدے۔
دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ عوام نے 40 ہزار کے بانڈز میں 259 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔ 25 ہزار کے باںڈز میں 160ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 ہزار روپے کے بانڈز میں 174 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ ساڑھے7 ہزار روپے کے بانڈ میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔