اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، چیئرمین ایف بی آر کے لیے مشاورت مکمل ہو گئی، حکومت نے ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو ذمے داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت نے معاشی ٹیم تبدیل کر لی، مرکزی بینک اور ایف بی آر کے سربراہوں کا فیصلہ ہو گیا، گورنر سٹیٹ بینک کیلئے چارناموں میں سے ڈاکٹر رضا باقر کا قرعہ نکلا، نئے گورنر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیلئے ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ڈاکٹر رضاباقر نے امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے اقتصادیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی، وہ آئی ایم ایف کے لئے مصر میں کام کر رہے ہیں، اس سے پہلے ڈاکٹر رضا باقر رومانیہ میں آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ تھے۔
چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو لانے کیلئے مشاورت مکمل ہو گئی، ان کا تعلق انکم ٹیکس گروپ سے ہے،ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو ایف بی آر سےمتعلق اہم ٹاسک دیا جائے گا۔