لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا گیا۔ انہیں تین سال کے لیے یہ عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر رضا باقر اس وقت آئی ایم ایف کے لئے مصر میں کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر رضا باقر اس سے قبل آئی ایم ایف کے لئے رومانیہ میں کنٹری ہیڈ تھے، انہوں نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
دوسری طرف ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو نئے چیئر مین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹراحمد مجتبی میمن ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن ہیں۔