اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے مالی اور سیاسی بحران پر پیپلز پارٹی نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ پی پی حکومت مخالف حکمت عملی کے لئے سر جوڑ کر بیٹھے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصف زرداری اور پارٹی کے دیگر سینئر قائدین شریک ہوں گے، اجلاس میں ملک کی بگڑتی معیشت اور حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی، کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی پی کے بڑے ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل پر بھی صلاح مشورہ کریں گے، عید کے بعد پارٹی قیادت خاص طور پر بلاول بھٹو کی سرگرمیوں پر بھی مشاورت کی جائے گی، نیب کی کارروایوں اور قیادت کی پیشیوں کا معاملہ بھی کور کمیٹی میں زیر بحث ہوگا۔