آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ

Last Updated On 17 May,2019 03:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹرمپ کارڈ آل رائونڈر شاداب خان فٹنس حاصل کرنے کے بعد ورلڈکپ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان مکمل فٹ، 16 مئی کو انگلینڈ روانہ ہونگے: پی سی بی

خبر رساں ادارے کے مطابق آل رائونڈر شاداب خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوئِے ہیں، انہیں ہیپاٹائٹس وائرس کی بیماری کے بعد صحت یاب ہونے کے بعد سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسپنر اس دوران ڈاکٹر پیٹرک کینڈی کو تفصیلی چیک اپ بھی کرائیں گے۔