فیصل آباد: (دنیا نیوز) سابق کرکٹر سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں بے بنیاد الزامات لگائے، ایسے الزامات لگانے سے پہلے انسان کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے۔
فیصل آباد میں نجی ویلفئیر فاؤنڈیسن کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے بے بنیاد الزامات سے بھری کتاب لکھی ہے۔ میرے اوپر الزام لگایا گیا کہ سعید اجمل نے یونس خان کو چیمپئین ٹرافی سے باہر نکالا جبکہ میں بالکل جونئیر ہونے کے ناطے کیسے ایک سینئر کھلاڑی کو ٹیم سے نکلوا سکتا تھا۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ اگر میں زیادہ تفصیل میں گیا تو لڑائی مزید بڑھ جائے گی۔ میں نے ہمیشہ سینئرز کی عزت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جو جو تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے کر لینی چاہیے۔ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے باؤلنگ مضبوط ہونی چاہیے۔ سلیکشن کمیٹی کو محمد عامر کو بھی منتخب کرنا چاہیے۔