لاہور: (دنیا نیوز ویب ڈیسک) دورہ انگلینڈ میں ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے محمد عامر اور 4 جون 2017ء کو بھارت کے خلاف اپنا آخری ون ڈے کھیلنے والے وہاب ریاض ورلڈکپ میں شمولیت کے بعد خوشی سے نہال ہو گئے ہیں۔
فاسٹ باؤلرز کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے پر خوش ہیں، کوشش کریں گے کہ کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں 100 فیصد کارکردگی دکھا سکیں۔
Allhamdulilah, humbled and proud to be part of the pakistan WC squad InshAllah going to give 100% and we all will try and make our nation proud, thank u all for ur support and endless duas we all need them more now. #pakistanZindabad
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) May 20, 2019
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دونوں کا کہنا تھا کہ قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریںگے۔ ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہےہیں۔ شائقین کی حمایت اور لاتعداد دعاﺅں کا بہت بہت شکریہ جن کی ہمیں اب اور بھی زیادہ ضرورت ہے۔
Alhamdulillah!
— Wahab Riaz (@WahabViki) May 20, 2019
Thrilled and excited to take part in the #CWC for my country. The support you guys have shown is heartwarming and I’ll give my best to this opportunity iA. It also rebuilt my faith in optimism and dedication.
دوسری طرف فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہارڈ ہٹر بیٹسمین آصف علی کی بیٹی کے انتقال کی خبر سن کر کافی افسوس ہوا۔ ہماری دعائیں بیٹسمین اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔
Best of luck team green make us proud InshAllah. Allah nighe dar @iamamirofficial https://t.co/eA9fJqJ1cT
— Narjis amir (@narjiskhan25) May 20, 2019
محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے بھی اپنے شوہر کے ورلڈکپ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔