لاہور: (روزنامہ دنیا) سیشن عدالت نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے 3 جون کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیملی عدالت نے اپنے فیصلے میں ماڈل گرل کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا جس کو میرا نے چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں میرا نے موقف اختیار کیا تھا کہ عتیق الرحمن کو شوہر قرار دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت کے روبرو فریقین کے وکلا پیش ہوئے اور حتمی بحث کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے انھیں 3 جون کو طلب کر لیا ہے۔