کراچی (سٹاف رپورٹر) اداکار ٹیپو شریف نے کہا کہ فنکار کو اپنے آپ کو منوانے کیلئے مشکل ترین فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں، بطور موسیقار و گلوکار اپنے آپ کو منوانے کے بعد گائیکی کے ساتھ اد اکاری ایک مشکل امر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو منوانے کے لئے ماڈلنگ کے ساتھ پرفارمنگ آرٹ کو بھی ترجیح دے رہا ہوں۔ ٹی وی سیریلز میں میری پرفارمنس ناظرین پسند کر رہے ہیں۔
ٹیپو شریف نے کہا کہ سیریل سنگ مرمر میں میری کردارنگاری کو خوب سراہا گیا جس بنا پر ایوارڈ کا حق دار بھی ٹھہرا۔ منفرد اور اچھے کرداروں کیلئے فنکار انتظار کرے تو کوئی برائی نہیں۔ ٹی وی ڈراموں کے علاوہ کئی ایک فلموں میں آفرز مل چکی ہے لیکن ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے روکا ہوا ہے۔