لاہور: (دنیا نیوز) داتا دربار خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، بھاٹی گیٹ سے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔
اندرون بھاٹی گیٹ سے گرفتار سہولت کار کا نام محسن خان ہے جو شبقدر چارسدہ کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے جس کا نام صادق اللہ ہے اور وہ افغانستان کا رہائشی تھا۔
حملہ آور 6 مئی کو طورخم بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا، طیب اللہ نامی شخص نے لاہور پہنچایا۔ 7 مئی کو سہولت کار محسن خان اور نور زیب کے گھر قیام کیا، حملہ کے وقت یہ دونوں حملہ آور کو داتا دربار تک لے کر آئے اور حملے کے بعد فرار ہو گئے۔