لندن: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ میں آج بھارت کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا، آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آخری مراحلے میں داخل ہو گیا، آج دو میچ شیڈول ہیں، پہلے میچ میں بھارت کا سری لنکا کا لیڈز میں سہ پہر ڈھائی بجے ٹاکرا ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مانچسٹر میں شام ساڑھے پانچ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
کینگروز کی فتح پر آسٹریلیا کا سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا، ٹاپ فور میں میزبان انگلینڈ کو بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔ ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں انگلش ٹیم نے کوہلی الیون کو شکست سے دوچار کیا تھا۔