کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی عید الاضحیٰ پر کشمیریوں بھائیوں کے لیے آواز بلند کر دی۔
عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کی اس پر مسرت موقع پر غریبوں کو نہ بھولیں، ان کا کہنا تھا کہ عید کا مقصد غریبوں کو یاد رکھنا اور یہی قربانی کا درس ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس دکھ کی گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
سرفراز احمد نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ اس مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو جلد نجات عطا فرمائے۔