مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، سویڈش وزیر خارجہ

Last Updated On 11 August,2019 11:13 pm

سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) سویڈن کی نائب وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر سویڈن کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

مارگوٹ وال سٹروم نے لکھا کہ کشمیر کے مستقبل کا جو بھی فیصلہ ہو، وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی ممتاز شخصیات اور حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مودی سرکاری کی بربریت کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

 

حال ہی میں برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی اقدام کو تکلید دہ قرار دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق کا احترام ضروری ہے۔ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نافذ کیا جائے۔