اسلامآباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے یوم آزادی اور عید کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان پہلے ہی بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر لے جا چکا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے ساتھ بس سروس کیساتھ ساتھ تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس کو پہلے ہی معطل کر دیا ہے۔