پاک سری لنکا سریز: قومی ٹیم کا اعلان، حسن علی آؤٹ، عثمان شنواری کی واپسی

Last Updated On 22 September,2019 01:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سرفراز احمد کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہونگے۔

ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا۔ قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، آصف علی، عماد وسیم، امام الحق، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد رضوان، وہاب ریاض، حارث سہیل، محمد حسنین، محمد عامر اور فخر زمان شامل ہیں۔ حسن علی کے فٹ نہ ہونے کے باعث ان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا احمد شہزاد کی پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹی 20 میں موقع دیں گے، نئے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہمارے تینوں اوپنرز ون ڈے کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔