کراچی: (روزنامہ دنیا) ویمنز بگ بیش لیگ سے معاہدہ کرنے والی اولین پاکستانی خاتون کرکٹر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ سڈنی تھنڈر کی جانب سے آسٹریلین لیگ میں کھیلنا ایک بہترین موقع ہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کرکٹر نے کہا کہ بگ بیش لیگ سے آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے بھی مدد مل جائے گی۔ میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ اس لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی جہاں دنیا کی بہترین پلیئرز آسٹریلیا میں کھیل رہی ہوں گی۔
واضح رہے کہ آلراوٴنڈر 5 اکتوبر کو سڈنی کے لیے روانہ ہوں گی جس کے بعد وہ یکم دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچیں گی۔ وہ سڈنی تھنڈر ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کھیلیں گی۔