پرتھ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی اوپنرز پر اعتماد اننگز کا آغاز نہ کرسکے اور یکے بعد دیگر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے، قومی کپتان بابر اعظم صرف 6 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے، امام الحق 14، محمد رضوان صفر، حارث سہیل 8، خوشدل شاہ 8 اور عماد وسیم صرف 6 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بناکر نمایاں رہے، شاداب خان 1، محمد حسنین 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کینگروز کی جانب سے رچرڈسن نے 3 جبکہ مچل سٹارک 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔