فیصلے 'بیک فائر' ہونے پر ہیڈ کوچ مصباح الحق مایوسی کا شکار

Last Updated On 21 December,2019 09:11 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق متعدد فیصلے 'بیک فائر' ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بیشتر پاکستانی کھلاڑی بھی بجھے بجھے دکھائی دیئے کیونکہ وہ توقعات کے مطابق سری لنکن ٹیم کو جلد پویلین واپس بھیجنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز نے جمعے کی نماز سٹیڈیم میں موجود مسجد میں ادا کی تو اس دوران سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے البتہ اس دوران قومی کرکٹرز ہی نہیں بلکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی مایوس نظر آئے جن کی باڈی لینگوئج بھی کافی کمتر تھی کیونکہ نسیم شاہ اور یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت کے علاوہ فواد عالم کو نظر انداز کرنے سمیت ان کے متعدد فیصلے بیک فائر ہو چکے ہیں اور انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کپتان کے طور پر اظہر علی بھی ہیڈ کوچ کی چوائس ہیں جن کی ناکامی ٹیم پر دباؤ میں اضافہ کر رہی ہے اور مصباح الحق خود بھی اس حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔