لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں انتقال کر گئے تھے۔
محمد مناف نے نومبر 1959ء میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل ڈییبیو کیا تھا، کل چار ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔
The PCB is saddened at the demise of former Pakistan Test cricketer, Mohammad Munaf. The fast-bowler played four Tests, in which he took 11 wickets, from 1959 till 1962.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2020
He passed away last night in Amsterdam at the age of 84. pic.twitter.com/sMLoQZnK2O
دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 71 فرسٹ کلاس میچز میں 180 وکٹیں حاصل کیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے سندھ، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نمائندگی کی تھی۔
اس موقع پر چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان کا کہنا ہے کہ محمد مناف کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مرحوم کا شمار ان چند کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی، پی سی بی اس مشکل گھڑی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہے۔