پی ایس ایل 2020ء: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو آؤٹ کلاس کر دیا

Last Updated On 22 February,2020 10:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے پانچویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ فاتح ٹیم کے اوپنرز کولن منرو اور رونچی نے شاندار ففٹیز بنائی جبکہ فاسٹ باؤلر عماد بٹ نے چار شکار کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2020ء کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور جیمز وینس نے کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔

تاہم ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6 اوورز میں 20 گیندوں پر 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر موسیٰ خان کو فائن لیگ پر کیچ دے بیٹھے۔

ون ڈاؤن بیٹسمین معین علی عماد بٹ کا نشانہ بن گئے، انہوں نے 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔

 ون ڈاؤن بیٹسمین معین علی عماد بٹ کا نشانہ بن گئے، انہوں نے 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔ ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے ریلی روسو پہلی ہی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ آل راؤنڈر عماد بٹ نے وکٹ حاصل کی۔

 

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نے ایک مرتبہ پھر شاندار یارکر مارتے ہوئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیمز وینس کو بولڈ کر دیا۔ بیٹسمین نے 31 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کی پانچویں وکٹ 111 رنز پر گری جب بیٹسمین 10 گیندوں پر 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نوجوان باؤلر عاکف جاوید نے وکٹ حاصل کی۔ شاہد آفریدی کی اننگز صرف 11 رنز تک محدود رہی، محمد موسیٰ کی گیند پر عاکف جاوید کو کیچ دے بیٹھے۔ سہیل تنویر نے 10 سکور کی باری کھیلی اور عماد بٹ کا نشانہ بن گئے۔

 

 

 

ذیشان اشرف نے شاندار ففٹی بنائی اور 29 گیندوں پر 50 رنز کی رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف مقررہ بیس اوورز میں 164 رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی طرف سے عماد بٹ نے 4 شکار کیے۔ فہیم اشرف دو جبکہ محمد موسیٰ، عاکف جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کولن منرو اور لوک رانچی نے کیا۔ دونوں کا آغاز جارحانہ تھا۔

دونوں بیٹسمینوں نے حریف باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور خوب دھلائی کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، کولن منرو نے روایتی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی اور شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ منرو نے رونچی کے ساتھ مل کر 92 رنز کی شراکت داری بنائی۔

دونوں بیٹسمینوں نے حریف باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور خوب دھلائی کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، کولن منرو نے روایتی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی اور شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

 

ون ڈاؤن بیٹسمین ڈیوڈ میلان نے رونچی کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا، اس دوران رونچی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلیں۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد الیاس کی گیند پر جیمز وینس کو کیچ دے بیٹھے۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ میلان نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کی طرف سے شاہد آفریدی اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ اب تک کہ ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ جیت چکی ہے، گزشتہ روز لاہور قلندرز کو بآسانی ہرا دیا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔