راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فائیو کے چودھویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ میچ کی جیت میں کپتان عماد وسیم نے اہم کردار ادا کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے اٹھارہ اعشاریہ چار اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 187 کا سکور کرکے حاصل کیا۔
IMAD WASIM HITS BACK-TO-BACK MAXIMUMS OFF FAHEEM ASHRAF
— Cricingif (@_cricingif) March 1, 2020
Chadwick Walton finishes it off with a boundary and Karachi Kings have won by 5 wickets #HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/iTCUUnN2oG
کراچی کنگز کی فتح کی خاص بات کپتان عماد وسیم کی جارحانہ بلے بازی تھی۔ انہوں نے انیسویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر لگاتار چھکے مار کر جیت کی راہ ہموار کی۔ عماد وسیم نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شرجیل خان 38، اے ڈی ہیلز 52 اور ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل سٹین، رومان رئیس اور احمد صفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
SIX AND OUT! ALEX HALES GOES AFTER ABDULLAH AND HE IS STUMPED THE VERY NEXT BALL
— Cricingif (@_cricingif) March 1, 2020
We have a game on our hands! #HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/u4OEvgHVP5
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر رونچی نے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے جبکہ کپتان شاداب خان نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی جارحانپ اننگز کھیلی۔ دونوں بلے باز ںاٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں منرو ایک، رضوان خان 22 اور انگرام 16 رنز بنا سکے۔
SIX AND OUT! ALEX HALES GOES AFTER ABDULLAH AND HE IS STUMPED THE VERY NEXT BALL
— Cricingif (@_cricingif) March 1, 2020
We have a game on our hands! #HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/u4OEvgHVP5
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو مقررہ بیس اوورز میں جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا
ٹاس کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وکٹ میں تھوڑی نمی ہے جس سے پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہم خود اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور انھیں دوبارہ نہ دہرائیں۔
SIX! DELPORT COMES DOWN THE TRACK AND DEPOSITS ANOTHER MAXIMUM
— Cricingif (@_cricingif) March 1, 2020
Karachi Kings are going along fairly nicely in Rawalpindi #HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/cJXmJTpELt
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال بہت اچھی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس پر 190 سے زائد سکور کریں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں 2 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین آج اِن ایکشن ہوں گے۔