کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے چونکا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سال اکتوبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 میں حصہ لینے کے علاوہ 2023 میں ہونے والا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت اُن کی فٹنس بہت اچھی ہے او ر وہ سمجھتے ہیں کہ ان میں کرکٹ ابھی باقی ہے اور وہ آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لے سکتے ہیں کیونکہ اُس وقت اُن کی عمر 41 سال ہوگی۔ شعیب ملک کے بیان پر کرکٹ ماہرین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔