راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فائیو کے آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ بارش کے سبب 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا. ٹاس ملتان سلطانز نے جیتا اور اسلام آباد یونائٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی.
لیگ کا بائیسواں میچ راولپنڈی میں شروع ہونے کو ہے، آج شہر میں بادلوں نے ڈیرے ڈالے رکھے، بارش کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ تاخیر کا شکار رہا، ٹاس 3 بجکر 50 منٹ پر ہوا ۔
ملتان سلطانز کو آج ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کی دوڑ کے مقابلے نے کرکٹ دیوانوں کو متوجہ کر لیا۔ اگر میچ شروع ہوا تو آج کا سنڈے فُل کرکٹ ڈے ہو گا۔
دن کا دوسرا مقابلہ زندہ دلان کے شہر میں ہو گا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔