لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ 1992 کے ہیرو مشتاق احمد کے صاحبزادے بزل خان نے شوبز میں انٹری ڈال دی، اداکاری اور گلوکاری کے جوہر دکھائے۔ بابر اعظم، اظہر علی، سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے تعریفی ٹوئٹس کئے تو شعیب ملک اور محمد عامر نے بیسٹ آف لک کہا۔
کرکٹ سے شوبز کی دنیا، سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کے صاحبزادے بزل خان کی پہلی انٹری، ڈیبیو سونگ ویڈیو میں اداکاری اور گلوکاری کا جادو جگایا۔ بزل خان کی ریلیز ہونے والی پہلی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، بابر اعظم، اظہر علی، سرفراز احمد اور احمد شہزاد سمیت قومی کرکٹرز نے خوب سراہا، شعیب ملک اور محمد عامر نے بھی ویلڈن کہا۔
جدید کرکٹ کا گلیمر کی طرف جھکاؤ بڑھ گیا ہے، ایسے میں لیجنڈری لیگ اسپنر مشتاق احمد کے صاحبزادے کی پہلی سونگ ویڈیو، دلچسپ اضافہ ہے۔