لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا، اب مکمل ہوئے بغیر نہیں رکے گا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف نیب سے فرار چاہتے ہیں، وہ آج بھی کورونا کورونا کر کے رونا رونا کھیل رہے ہیں، ملک کے اپوزیشن لیڈر دو دفعہ کورونا کی آڑ میں نیب پیشیوں سے بھاگ چکے ہیں، شہباز شریف نے بڑی ڈھٹائی اور ہمت سے منی لانڈرنگ، کرپشن اور اقربا پروری کی، اب اسی ڈھٹائی اور ہمت سے نیب کے سامنے پیش بھی ہوں۔