اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے "احتیاط علاج سے بہتر ہے" کے اصول کو اپنانا ہو گا۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں، ہجوم نہیں۔ ایمان، اتحاد، نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔
کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے" احتیاط علاج سے بہتر ہے"کےکلیے کواپنانا ہوگا۔ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں،ہجوم نہیں۔ایمان ،اتحاد، ،نظم وضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 31, 2020
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سےمزید 88 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے مزید 3 ہزار 39 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھرمیں 5 لاکھ 47 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔